دنیا

امسال خطبۂ حج اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر ہوگا

سعودی حکومت نے امسال خطبۂ حج کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الحرمین الشریفین کے امورکی ذمے دار پریذیڈینسی کے سربراہ الشیخ عبدالرحمن السدیس نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اسلام کا پیغام پوری دنیا میں موجود مسلمانوں تک پہنچانے کے لیے خطبۂ حج دس عالمی زبانوں میں نشر ہوگا۔

الشیخ عبدالرحمٰن السدیس کا کہنا ہے کہ امسال اردو، انگریزی، فارسی، بنگلا، ترکی، فرانسیسی، چینی، روسی، ہاؤسا اور مالے زبان میں خطبۂ حج نشر ہوگا۔

جب کہ گزشتہ سال خطبۂ حج کا ترجمہ پانچ زبانوں میں نشر ہوا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے جون میں اس سال کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا۔

سعودی حکام کے مطابق اس مرتبہ صرف 10 ہزار عزام کرام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جن کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا ہے۔

ان میں سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فی صد ہے اور 30 فی صد سعودی شہری ہیں۔

منتخب عازمین کے پہلے گروپ کو ہفتے کے روز مکہ مکرمہ پہنچا دیا گیا ہے۔وہ ایامِ حج کے آغاز سے قبل ایک ہوٹل میں الگ الگ کمروں میں مقیم رہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 25 لاکھ سے زیادہ فرزندانِ توحید نے فریضۂ حج ادا کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button