کھیل

کورونا وائرس کے اثرات، چین میں اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے ٹینس ایونٹس منسوخ

اسلام آباد: کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے چین میں اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے نے ٹینس ایونٹس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

 

اسلام آباد: کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے چین میں اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے نے ٹینس ایونٹس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

منسوخی کے بعد اس سال چین میں کوئی ٹینس ایونٹ نہیں ہو گا۔ چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے انٹر نیشنل ایونٹس پر پابندی ہے۔ چین میں صرف بیجنگ ونٹر اولمپکس 2022ء کے ٹرائل ایونٹس کی اجازت ہے۔

ادھر ڈبلیو ٹی اے کے چیف ایگزیکٹو سٹیو سمن کہتے ہیں کہ افسوس ہے کہ ڈبلیو ٹی اے کے اہم ایونٹس چین میں نہیں ہوں گے۔ ڈبلیو ٹی اے فائنلز سمیت 7 ایونٹس چین میں ہونے تھے۔

اے ٹی پی کے منسوخ ہونے والے 6 ایونٹس میں شنگھائی ماسٹرز اور چائنا اوپن بھی شامل ہیں۔ اے ٹی پی کے چیئرمین آندرے گودنزی کے مطابق چینی حکومت کے فیصلے کی عزت کرتے ہیں، تاہم ایونٹس کی منسوخی کا افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ متبادل پلانز بنا رہے ہیں تاکہ ٹینس کی سرگرمیاں شروع ہونے کے بعد جاری رہیں۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل ٹینس کی سرگرمیاںکورونا وائرس کی وبائ کے باعث 5 ماہ کے وقفے کے بعد اگست میں شروع ہو رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button