کھیل

سلمان بٹ اور وہاب ریاض کے کوچ عمران خٹک ٹیکسی ڈرائیور بن گئے

لاہور: فاسٹ باؤلر وہاب ریاض اور سابق کپتان سلمان بٹ کے کوچ معاشی مشکلات کا شکار عمران خٹک سے روز گار چھن گیا۔ زندگی کا پہیہ چلانے کےلیے ٹیکسی چلانے پر مجبور ہو گئے۔

 

لاہور: فاسٹ باؤلر وہاب ریاض اور سابق کپتان سلمان بٹ کے کوچ معاشی مشکلات کا شکار عمران خٹک سے روز گار چھن گیا۔ زندگی کا پہیہ چلانے کےلیے ٹیکسی چلانے پر مجبور ہو گئے۔

کورونا وبا کے روزگار پر اثرات کھیلوں سے وابستہ لوگ بھی مشکلات میں گھرِ گئے۔ محدود اور بند ہوتی کھیلوں کی سرگرمیوں نے کرکٹ کوچ کو ٹیکسی ڈرائیور بنا دیا۔

لیول ٹو کوچنگ کورس کے اہل عمران خٹک کئی قومی کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور باؤلنگ کے گر سکھانے والے اب گھر کا چولہا جلانے کیلئے سواریوں کی راہ تکتے رہتےہیں۔

عمران خٹک کا کہنا تھا کہ ایس اوپیز کے ساتھ کرکٹ شروع کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

عمران خٹک نے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض، سابق کپتان سلمان بٹ اور اعزاز چیمہ سمیت کئی فرسٹ کلاس کرکٹرز کی کوچنگ کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button