شوبز

اداکار فرخ شاہ دل کی تکلیف کے باعث انتقال کر گئے

ٹی وی پروگرامز میں عمران خان کی نقل اتار کر شہرت حاصل کرنے والے کامیڈین اداکارفرخ شاہ دل کی تکلیف کے باعث انتقال کر گئے۔

 

ٹی وی پروگرامز میں وزیراعظم عمران خان کی نقل کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے کا میڈین اداکار فرخ شاہ انتقال کر گئے۔

اداکار کی موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے بیٹے نے بتایا کہ فرخ شاہ کو آج صبح دل کی تکلیف پر اسپتال لے کر جارہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

ان کےبیٹے کا کہنا ہے کہ میرے والد کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے باعث تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے اور مالی حالات میں بھی پریشانی کا سامنا تھا۔

اداکار کے بیٹے نے بتایا کہ وہ دو روز قبل ہونے والے فنکاروں کے احتجاج میں بھی شریک تھے جب کہ نجی ٹی وی کے عيد اسپيشل شو کی ريکارڈنگ ميں بھی حصہ ليا تھا۔

اداکار فرخ شاہ نے تھیٹر ریڈیو سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور پی ٹی وی کے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم اداکار کو 2011 میں وزیر اعظم عمران خان کے ڈمی کردارنے شہرت کی بُلندیوں تک پہنچا دیا تھا-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button