علاقائی خبریں

لودھراں : صفائی کی ناقص ترین صورتحال پر شہری پریشان

شہر کی گلیوں اور محلوں، شاہراہوں پر کچرے کے ڈھیر شہری اور بچے پریشان سانس لینا دشوار سینٹری انسپکٹر کی شہر میں صفائی پر ناقص کارکردگی کا پول کھل گیا۔

 

لودھراں: شہر کی گلیوں اور محلوں۔ شاہراہوں پر کچرے کے ڈھیر شہری اور بچے پریشان سانس لینا دشوار سینٹری انسپکٹر کی شہر میں صفائی پر ناقص کارکردگی سے شہری خوفزدہ ۔

لودھراں کی گلیوں محلوں پر شاہراہوں اور میونسپل اسٹیڈیم ۔ کنال ویو پارک چنیوٹی والی گلی محلہ قدوس آباد ۔ سٹیڈیم روڈ اور سٹیڈیم گیٹ کچرے کے ڈپو بنے رہتے ہیں ۔ شہر کی گلیوں میں کچرے کے ڈھیر کئی کئی ہفتے پڑے رہتے ہیں اور گلیوں سے گزرتے وقت بدبودار فضاء کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

اور جس سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ اور لودھراں کے شہری گلیوں سے گزرتے ہوئے خوفزدہ رہتے ہیں ۔ شہری فرحان احمد ۔ حسنین شاہ۔ غضنفر غوری ۔ رمضان ۔ شیخ عمران ۔ شیخ ابرار ۔ تجمل حسین ۔ اور دیگر نے کہا کے سینٹری انسپکٹر کو کئی مرتبہ آگاہ کیا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا سینٹری انسپکٹر کے رویے سے تنگ آکر شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ گلیوں میں کچرا زیادہ دن تک پڑے رہنے سے کچرے میں گندے کیڑے پیدا ہوجاتے ہیں اور گلیوں سے گزرنا مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ گندی بدبو آتی ہے ۔

جس سے بچے بیمار ہو رہے ہیں ۔ ہمارا ڈپٹی کمشنر لودھراں سے صفائی عملے کی ناقص کارکردگی پر نوٹس لیے کر شہریوں کو ایسے نااہل سینٹری انسپکٹر سے چھٹکارا دلوایا جائے ۔ تاکہ مزید بیماریاں سے شہری اور چھوٹے بچے محفوظ رہے سکیں ۔ بروقت اگر کچرے کو گلیوں ۔محلوں سے اٹھایا جائے تو سکون کا سانس لیا جا سکتا ہے شہریوں کا مطالبہ ۔،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button