کاروبار

افغانی کے نام پر ایرانی سیب درآمد ، قومی خزانے کو 34 کروڑ کا نقصان ، بڑے پیمانے پر گرفتاریاں

پشاور کسٹمز حکام نے افغانستان سے ایرانی سیبوں کی درآمد کی مد میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانےپر 22 درآمد کنندگان اورکسٹمز کلئیرنگ ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ 

پشاور کسٹمز حکام نے افغانستان سے ایرانی سیبوں کی درآمد کی مد میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانےپر 22 درآمد کنندگان اورکسٹمز کلئیرنگ ایجنٹس کو گرفتار کرلیاجب کہ پانچ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ملزمان نے افغانستان کے سیبوں کی ڈیوٹی دے کر ایرانی سیب درامد کیے تھے جس سے قومی خزانے کو 34 کروڑ روپے کا کسٹمز ڈیوٹی ٗسیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی مد میں نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق امپورٹرز نے یکم جولائی 2019 سے 31 اکتوبر 2019تک سیب کی 541 کھیپ منگوائیں جس پر پاکستانی حکام نے کاغذات تصدیق کے لیے افغانستان بھجوائے جس میں سے 378 کاغذات جعلی نکلے جس پر وفاقی حکومت نے ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کو مقدمات درج کرنے کا حکم دیا ۔

ہفتہ کے روز درآمد کنندگان اور کسٹمز کلئیرنگ ایجنٹس کو کسٹمز جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کی ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہونے پرانھیں حراست میں لے لیاجبکہ پانچ امپورٹر روپوش ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

پشاور کسٹمز کے ترجمان نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کو کسٹمز کی حوالات میں رکھا گیا ہے اور قانون کے مطابق کاروائی جاری ہے ۔

انکوائری افسر سعید اختر اور حفیظ کے مطابق افغان سیب کی درامد پر دس فیصد اور ایرانی سیب پر بیس فیصد کسٹمز ڈیوٹی ہے جبکہ ملزمان نے ایرانی سیب کو افغان سیب ظاہر کرکے درامد کرکے قومی خزانے کو 34 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button