پاکستان

پاکپتن، اسکول پرنسپل کے بیٹے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

پاکپتن: نجی اسکول کی طالبہ کو اسکول پرنسپل کے بیٹے نے مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

 

پولیس کے مطابق محلہ رحمت پورہ کی طالبہ کو اسکول کے پرنسپل کے بیٹے نے زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ ملزم ویڈیو بنا کر طالبہ کو بلیک میل بھی کرتا رہا۔

پولیس نے بتایا کہ  طالبہ کےماموں کی مدعیت میں ملزم کلیم کےخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب  پاکپتن میں ہی تھانہ رنگ شاہ پولیس نے کارروائی کرکے 4 ملزمان کوگرفتار کرکے ان سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button