پاکستانخبریں

کورونا کے باعث حج معاہدہ نہ کریں، سعودی حکومت نے پاکستان کو روک دیا

سعودی وزیر حج کا مراسلہ موصول ہونے کے بعد وزارت مذہبی امور نے حج معاہدےپر کام روک دیا۔

ویب نیوز: سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج معاہدہ نہ کریں، سعودی حکومت کے خط کے بعد وزارت مذہبی امور نے جج پر کام روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا۔سعودی وزیر حج کا مراسلہ وزارت مذہبی امور کو موصول ہو گیا ہے۔سعودی حکومت کے خط میں لکھا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج معاہدہ نہ کریں۔سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔صورت حال بہتر ہوتے ہی آگاہ کریں گے۔وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد حج پر کام روک دیا ہے۔گذشتہ روز سعودی سفیر برائے سینیگال عبداللہ احمد العبدن نے کہاتھا  کہ حج منسوخی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یاد رہےدنیا بھر میں کورونا وباء کے پھیلاؤ میں خطرناک اضافہ کے باعث رواں برس حج کے حوالے سے سعودی حکومت کا فیصلہ متوقع ہے،سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ حج کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button