دلچسپ خبریں

نابینا پن کا ڈھونگ رچا کر لاکھوں پونڈ اینٹھنے والی خاتون کو سزا

لندن:  انگلینڈ کے شہر مانچسٹر کی عدالت نے 15 سال سے نابینا ہونے کا ڈھونگ رچا کر تقریباً 10 لاکھ پاؤنڈ امدادی رقم حاصل کرنے والی 65 سالہ خاتون کرسٹینا کو 3 برس 8 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

 

لندن:  انگلینڈ کے شہر مانچسٹر کی عدالت نے 15 سال سے نابینا ہونے کا ڈھونگ رچا کر تقریباً 10 لاکھ پاؤنڈ امدادی رقم حاصل کرنے والی 65 سالہ خاتون کرسٹینا کو 3 برس 8 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسٹینا نے ایک عام برطانوی شہری کی تنخواہ کے مقابلے میں ماہانہ 5 گنا زیادہ رقم حاصل کی، انہوں نے خود کو نابینا ظاہر کیا تھا جس پر انہیں ماہانہ امداد ملتی تھی۔

کرسٹینا اس وقت قانون کی نظروں میں آگئیں جب انہیں سی سی ٹی وی فوٹیج میں اخبار پڑھتے اور سکول سے اپنے پوتے کو لیتے ہوئے دیکھا گیا، عدالت میں انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button