تعلیم

بچوں کے چہرے پھر خوشی سے کھل اٹھے، موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید توسیع کردی۔

 

سکول ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے قیاس آرائیاں دور کرنے کیلئے تعطیلات میں آضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس نوٹی فکشین کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات میں 15 جولائی تک کا اضافہ کردیا گیا ہے، نوٹی فکیشن کا اطلاق نجی و سرکاری دونوں سکولوں پر ہوگا۔ یاد رہے اس سے قبل وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں سکول کھولنے کے حوالے سے کسی بھی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سکول کھولنے کی تاریخ کے حوالے سے تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔مراد راس نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال پر کنٹرول کے بعد ہی سکول 15 اگست کو کھولنے کا فیصلہ کیا جاسکے گا۔ مراد راس نے بتایا کہ کورونا وائرس پر کنٹرول پائے بغیر سکول کھولنا نہ ممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بغیر انتظامات کے سکول کھول کر بچوں اور اساتذہ کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button