جرائم

طلاق کی دھمکی کیو ں دی؟ بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

بیوی نے طلاق کی دھمکی دینے پر شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں بیوی نے شوہر سے گھر کا خرچ مانگا تو میاں نے طلاق کی دھمکی دی، جس پر زوجہ سیخ پا ہوگئیں اور غصے میں آکرشوہر پر فائرنگ کر دی ۔

تفتیشی افسرشکیل رند کےمطابق ملزمہ نےشوہرعثمان کوگھرکاخرچ نہ دینےاوردوسری خواتین سےتعلق کےشک میں قتل کیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں شوہر کی موت واقع ہوگئی جبکہ بیوی جائے وقوعہ سے فرار ہوگئی۔

قتل کی اس کارروائی کے بعد پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغا زکرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

تفتیش کے دوران ملزمہ کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل بھی بر آمد کرلیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ  ملزمہ سے مزید تفتیش کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی تاہم مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھی بجھوا دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button