پاکستانکورونا وائرس

لاہور میں کورونا دم توڑنے لگا، متاثرہ تشویشناک مریضوں کی تعداد میں 50 فیصد تک کمی

لاہور:محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد گزشتہ 10 دنوں میں 50 فیصد تک کم ہو گئی ہے، 7 بڑے سرکاری ہسپتالوں کے آئی سی یو مریضوں سے مکمل خالی ہیں

 

لاہور: محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد گزشتہ 10 دنوں میں 50 فیصد تک کم ہو گئی ہے، 7 بڑے سرکاری ہسپتالوں کے آئی سی یو مریضوں سے مکمل خالی ہیں، کورونا کیلئے مختص 178 آئی سی یو بیڈز اور وینٹی لیٹرز میں سے 110 خالی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کا زور ٹوٹنے لگا ہے، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق شہر کے 16 سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کیلئے مختص 178 آئی سی یو بیڈز اور وینٹی لیٹرز میں سے 110 خالی ہو گئے، آئی سی یوز کے وینٹی لیٹرز کا مجموعی آکوپینسی ریٹ 38 فیصد تک رہ گیا ہے، شہر کے 16 سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کیلئے مختص 499 ہائی ڈیپنڈینسی بیڈز میں 400 خالی پڑے ہیں، شہر کے سرکاری ہسپتالوں کے ہائی ڈ یپنڈینسی بیڈز کا مجموعی آکوپینسی ریٹ 19.8 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق میو ہسپتال کے 50 وینٹیلیٹرز میں 39 خالی جبکہ 11 پر مریض ہیں، 227 ہائی ڈیپنڈینسی بیڈز میں سے 195 خالی جبکہ 32 پر مریض موجود ہیں، پی کے ایل آئی میں 20 وینٹی لیٹرز میں 10 خالی اور 10 پر مریض زیر علاج ہیں، پی کےایل آئی میں ایچ ڈی یو کے 16 بیڈز میں 11 خالی اور 5 پر مریض ہیں۔ جناح ہسپتال کے 15 وینٹی لیٹرز میں سے 6 خالی اور 9 پر مریض زیر علاج ہیں، سروسز ہسپتال کے 32 وینٹی لیٹرز میں سے 14 خالی اور 18 پر مریض زیر علاج ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button