قانونی

بے نامی اکاوَنٹس اورٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بے نامی اکاوَنٹس اورٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی

 

عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ ایف بی آرکوآپ نے درخواست دے دی اب وہ خود اس کو دیکھیں گے،وکیل نے کہا کہ بے نامی اکاؤنٹس اور ٹیکس چوری کے خلاف ایف بی آر کو درخواست دی کارروائی نہیں ہوئی،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی کا نام بھی بے نامی پیسہ رکھنے والوں کی لسٹ میں شامل ہے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت مفروضوں پر کوئی حکم نہیں دے سکتی،آپ نے ایف بی آر میں درخواست دی، اب ایف بی آر کو کام کرنے دیں،آپ کی درخواست پر ایف بی آر اپنا کام کرے گا، آپ کو جواب نہیں دے گا،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button