کھیل

یورو کپ 2020 ایک سال کے لئے ملتوی

ایونٹ کا آغاز 12 جون سے ہونا تھا، شائقین مایوس

 

فٹ بال کے شائقین کے لیے بری خبر،، کرونا وائرس کے باعث فٹ بال يورو کپ 2020 ایک سال کےلیے ملتوی کر ديا گيا۔

کرونا نے فٹ بال کے سب  سے بڑے ایونٹ کو بھی اپنے گھیرے میں لے لیا،ایونٹ کا آغاز 12 جون سے ہونا تھا جس کا انعقاد اب آئندہ سال جون ميں کرايا جائے گا۔ دوسری جانب مئی ميں ہونے والا سال کا دوسرا گرينڈ سلم فرنچ اوپن ٹينس ٹورنامنٹ بھی ملتوی ہوگيا۔

جس کا آغاز اب 20 ستمبر سے ہوگا۔ اسکے علاوہ 11 سے 17 مئی تک کيليفورنيا ميں ہونے والے پروفيشنل گالف چيمپيئن شپ کو بھے ملتوی کر ديا گيا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392