دنیا

چین میں کروناوائرس سےمزید109 افرادجان کی بازی ہار گئے

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں نہ رک سکیں اورمزید 109 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2356 ہوگئی۔899 نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 77 ہزار سے تجاوز ہوگئی۔ صرف صوبہ ہوبئی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 62 ہزارسے زائد ہے جب کہ 11 ہزار633 مریضوں کی حالت نازک ہے۔دوسری جانب شنگھائی میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے پلازما تھراپی کا آزمائشی استعمال شروع کردیا گیا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت نے تھراپی کو بہترین علاج قراردیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے علاج کے لیے یہ بہترین دریافت ہے جس کے نتائج بھی حوصلہ افزا ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392