شوبز کی خبریںکورونا وائرس

یاسر نواز کے بعد نوید رضا نے بھی پلازما عطیہ کر دیا

یاسر نواز کے بعد عالمی وبا کورونا سے صحت یاب ہونے والےاداکار نوید رضا نے بھی بلڈ پلازما عطیہ کر دیا ہے

 

نوید رضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں اداکار ہسپتال میں موجود بستر پر لیٹے پلازمہ عطیہ کر رہے ہیں اس کے کیپشن میں نوید رضا نے بتایا کہ اس مہلک وائرس کوویڈ 19 کے ساتھ لڑنے والی انسانی جانوں کو بچانے میں مدد کے لئے الحمد اللہ میں نے آج کراچی میں ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنس کو پلازما عطیہ کیا

اداکار نے بتایا کہ ڈاکٹروں اور لیب ٹیکنیشنز کی انتہائی پیشہ ور ٹیم نے آج میری مدد کی

انہوں نے کوویڈ 19 سے صحتیاب ہونے والوں سے گذارش کی کہ جو صحت یاب ہوچکے ہیں وہ کوویڈ 19 سے لڑنے والے لوگوں کے لئے پلازما کا عطیہ کریں ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گوہوں۔

علاوہ ازیں نوید رضا نے پلازما عطیہ کرنے کے طریقہ کار کی ویڈیو شئیر اور ڈاکٹر کا پیغام شئیر کیا

اداکار نے لکھا کہ پلازما عطیہ کرنے کا طریقہ کار۔ ڈاکٹر شوکت – ڈاؤ کا اہم پیغام ہمارے پاس صحت اور سائنس کے ڈو میڈیکل میں پلازما عطیہ کرنے کا مکمل تجربہ ہے۔ اس سے دیکھیں اور سیکھیں ، کوویڈ مرض کے مریض کے لئے پلازما کتنا آسان اور فائدہ مند ہے۔

اس سے قبل نوید اور ان کی اہلیہ کنول نے کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عوام کو آگہی دینے کیلئے اپنا تجربہ شیئر کیا تھا۔ جوڑے نے بتایا تھا کہ کورونا میں مبتلا ہونے کےبعد سے صحتیابی تک ان میں کیسی علامات پائی گئیں۔ دونوں تقریباً10دن تک سونگھنے اور چکھنے کی حس سے محروم رہے۔ تشخیص کے بعد انہوں نے وٹامن سی، کلونجی اور قہوے کااستعمال کیا جبکہ ضرورت سے زیادہ دواؤں، اینٹی الرجک اور اینٹی بائیوٹکس سے پرہیز کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button