دنیا

افغانستان : مویشی منڈی کے قریب حملہ، بچوں سمیت 23 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں مویشی منڈی کے قریب مارٹر شیل کی فائرنگ اور کار دھماکے سے بچوں سمیت 23افراد ہلاک ہو گئے۔

 

صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں مویشی منڈی کے قریب متعدد مارٹر شیل فائر کیے جانے اور کار دھماکے سے کم از کم 23افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے۔  ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد میں بچے شامل ہیں۔

 دھماکے کے وقت قریبی علاقوں سے آنے والے سینکڑوں دیہاتی اپنے مویشیوں کی تجارت کے سلسلے میں منڈی میں موجود تھے۔ علاقہ طالبان کے کنٹرول میں ہے، پانچ کلومیٹر دور ایک افغان فوجی اڈہ بھی قائم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button