دلچسپ خبریںدنیا

گوگل کا ڈوڈل، “نوروز” تہوار کے نام

قدیم ترین تہوار "نوروز" پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسم بہارکی آمد کے جشن کے طورپرمنایا جاتا ہے۔

ویب نیوز: نوروزکی آمد پر گوگل نے اپنا ڈوڈل بھی پھولوں سےسجالیا۔پاکستان سمیت دنیا بھر کےکئی ملکوں میں ہرسال 20مارچ کوموسم بہارکے استقبال کےلیے نوروزکا تہوارمنایا جاتا ہے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں لیکن اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے اجتماعات نہیں ہوں گے اور تقریبات گھروں میں منعقد کی جائے گی۔

“نوروز” کیا ہے؟
نوروز کا آغاز زرعی معاشرے سے ہوا تھا جب کسان فصل بونے کا آغاز کرتے تھے۔افغانستان اور ایران میں روایتی سال کا آغاز بھی نوروز کے پہلے روز سے کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان کے بعض شمالی علاقوں میں بھی یہ تہوار منایاجاتا ہے۔

نوروزکے دن لوگ ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے اور زور شور سے گاتے بجاتے ہیں۔ عید کے تہوار کی طرح گھروں میں دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور آنے والے نئے سال میں سلامتی اور ترقی کی دعائیں کی جاتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button