پاکستانلوڈ شیڈنگ

کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، شہری بے حال

کراچی: کے الیکٹرک کی جانب سے شدید گرمی میں شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 بلاک 17، گلستان جوہر بلاک 8 میں رات گئے بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔

لیاقت آباد سی ون ایریا میں 18 گھنٹے بعد بحال ہونے والی بجلی بھی رات پونے گیارہ بجے دوبارہ غائب ہوگئی۔

بجلی کی طویل بندش اور سخت گرمی کے موسم میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ فالٹ کے نام پر بجلی بند کی جا رہی ہے، وقت بے وقت بجلی غائب ہوجاتی ہے اور گھنٹوں غائب رہتی ہے۔

لوڈشیدڈنگ فری ایریا میں بھی اب بجلی دن میں کئی بار ایک گھنٹے کے لیے بند کی جاتی ہے اور رات 12 بجے کے بعد بھی لوڈشیڈنگ جاری رہتی ہے جس سے بچے بڑے سب ہی پریشان ہیں۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کا مؤقف ہے کہ لوڈشیڈنگ ایسے علاقوں میں کی جا رہی ہے جہاں سے بل نہ بھرنے کی شکایات زیادہ ہوں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گلزار ہجری ،ٹیچرز سوسائٹی، کیماڑی اور کنیز فاطمہ سمیت دیگر علاقوں میں بجلی بحال ہے جن علاقوں میں بجلی چوری کی شرح زیادہ ہے وہاں این پی پی کے تحت لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کی چوری کی وجہ سے بجلی کے انفرا اسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور ٹرپنگ میں اضافہ ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button