پاکستان

کورکمانڈر کانفرنس، بھارتی جارحانہ عزائم کا جائزہ

بھارت کی دہشت گردتنظیموں کی حمایت بے نقاب کرینگے، کورکمانڈرز

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔  پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں افغان امن عمل پر مثبت پیشرفت اور اس کے اثرات پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مغربی سرحد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس نے قومی اداروں کے ذریعہ مغربی سرحد پر صورتحال معمول پر رکھنے کے لیے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق جبکہ بھارتی جارحانہ عزائم کا بھی جائرہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی سربراہان نے ملک میں تشدد کے واقعات میں کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے دہشت گرد تنظمیوں کی کھلم کھلا حمایت، معصوم کشمیریوں اور مسلمانوں پر ظلم وتشدد کو بے نقاب کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ اجلاس میں کرونا وبا کے خلاف حکومتی اقدامات میں پاک فوج کے تعاون، ٹڈی دل کے حملوں کے خلاف آپریشن اور انسداد پولیو مہم پر بھی غور کیا گیا۔

شرکا کا کہنا تھا کہ پاک فوج ان آپریشنز میں حکومت کو تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ کرونا وبا کے خلاف ایک قومی سوچ کے ساتھ ہی نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے۔ ہر شخص کو احتیاطی تدابیر اور اصولوں پر عملدرآمد میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

بھارت کی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت بے نقاب کرتے رہیں گے۔ پاک افواج کا عزم ہے کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی جارحانہ عزائم کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور بھی کیا گیا۔

اجلاس میں افغان امن عمل پر مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button