سوشل میڈیاشوبز

کورونا کے خلاف پاکستانی فنکار بھی میدان میں آگئے

شو بز سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے سو شل میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا

پوری دنیا میں دہشت پھیلانے والے کورونا وائرس نے پاکستان میں بھی پنجے گاڑ لیے ہیں۔ اس تشویشناک صورتحال میں پاکستان شو بز انٖڈسٹری کے نا مور فنکار بھی میدان میں آگئے ہیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔علی ظفرگلوکارواداکار علی ظفر نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں پیداہونے والی صورتحال کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے حکومت سے ملک میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرنے کی درخواست کی ہے

مائرہ خانسپر اسٹار ماہرہ خان نے بھی کورونا وائرس کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کورونا وائرس کے بہت بڑے بحران سے گزررہی ہے لہٰذا یہ ضروری ہے کہ جتنا ہوسکے گھر میں رہیں اور یہ وقت ایک ذمہ دار شہری بننے کا اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا ہے انشااللہ ہم بہت جلد اس بحران سے باہر آئیں گے۔

جواد احمدنامور گلوکارجواد احمد نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امیر اور جاگیردار اپنے اثاثوں کا چھوٹا سا حصہ قومی خزانے میں جمع کرائیں۔

ثنا فخر نامور اداکارہ ثنا فخر نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ان تمام لوگوں کے لیے سخت ایکشن لینے کی درخواست کی ہے جنہوں نے ملک میں جاری اس تشویشناک صورتحال میں ماسک اور سینی ٹائزر مہنگے کردئیے ہیں یا زخیرہ اندوزی کرکے بلیک میں بیچ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button