پاکستان

کورونا وائرس کے باعث بند گردوارہ دربار صاحب کرتار پور کھول دیا گیا

نارووال: حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث بند گردوارہ دربار صاحب کرتار پور کو سکھ زائرین کیلئے کھول دیا ہے۔

 

پاکستان سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے کرتار پور آ سکیں گے۔ ساڑھے تین ماہ بعد گردوارہ کرتار پور کھلنے پر پاکستان بھر سے 26 سکھ یاتریوں نے حاضری دی۔

سکھ یاتریوں نے گردوارہ بابا گورونانک پر مذہبی رسومات ادا کیں اس موقع پر ان کیلئے لنگر بھرپور انتظام کیا گیا تھا۔ سکھ یاتریوں نے گردوارے کے مختلف حصوں کو بھی دیکھا۔

گردوارہ کرتار پور میں پہلی بار مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 181 برسی کے سلسلہ میں تقریب کا بھی انعقاد ہوا۔ اس تقریب میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کو خراج تحسین پیش کرتے مذہبی رسومات ادا کی گئیں۔

کورونا وائرس کے بعد گردوارہ بابا گورونانک کرتار پور کھلنے پر سکھ یاتری بہت خوش نظر آئے انہوں نے یہ احسن اقدام اٹھانے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button