دلچسپ خبریںدنیاصحت

کورونا وائرس کی دہشت دنیا بھرمیں، پھر بھی چند ممالک اس سے محفوظ

لیبیا‘منگولیا ، لاﺅس اور یمن میں کورونا وائرس کے کیس رپورٹ نہ ہونے پر کئی ممالک اور عالمی ماہرین صحت حیران

نیویارک : چین سے دسمبر 2019 کی وسط میں شروع ہونے والا کورونا وائرس 24 مارچ کی شام تک دنیا بھر کے 180 سے زائد ممالک تک پہنچ چکا ہے جب کہ اس مرض سے متبلا افراد کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 92 ہزار تک جا پہنچی ہے. اگرچہ کورونا وائرس اب تک دنیا کے تمام ممالک تک نہیں پہنچا، تاہم یہ وبا تیزی سے ایک سے دوسرے ملک تک پھیل رہی ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس اگلے ایک سے ڈیڑھ ماہ تک دنیا کے تمام یعنی 250 سے زائد ممالک، ریاستوں اور جزائر تک پہنچ جائے گا۔

جہاں اس وقت کورونا وائرس دنیا کے کئی چھوٹے جزائر اور انتہائی چھوٹی ریاستوں تک نہیں پہنچا، وہیں کورونا سے متاثر ممالک چین، قازقستان اور روس جیسے ممالک کے ساتھ زمینی سرحد رکھنے والا ملک منگولیا اور میانمار، چین، تھائی لینڈ,ویتنام و کمبوڈیا جیسے ممالک کے ساتھ زمینی سرحدین رکھنے والے ملک لاﺅس تک بھی کورونا24 مارچ کی شام تک نہیں پہنچ سکا تھا۔

منگولیا اور لاؤس جیسے ممالک میں تاحال کورونا وائرس کے کیس رپورٹ نہ ہونے پر کئی ممالک اور عالمی ماہرین صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ عین ممکن ہے کہ وہاں کی حکومت یا تو حقائق کو خفیہ رکھ رہی ہو یا پھر وہاں وبا کو تشخیص کرنے کا طریقہ ہی موجود نہ ہو.تاہم منگولیا اور لاﺅس کی طرح دیگر کئی ممالک بھی ایسے ہیں جہاں تک تاحال کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور ایسے ممالک میں خانہ جنگی، قحط سالی، بھوک اور کئی بیماریوں کا سامنا کرنے والے ممالک یمن اور لیبیا بھی ہیں، جہاں 24 مارچ کی شام تک ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا تھا۔

خانہ جنگی کی وجہ سے یمن میں ماضی میں ہیضے کی وبا سمیت بھوک، بخار، نزلے و زکام کئی بیماریاں پھوٹ چکی ہیں اور ان بیماریوں میں لاکھوں یمنی افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں صرف 2017 میں یمن میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑنے سے ہی 5 لاکھ افراد ہلاک ہوگئے تھے، تاہم اچھی بات یہ ہے کہ وہاں تاحال کورونا وائرس کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا.یمن کی زمینی سرحدیں اہم ترین اسلام ملک اور کورونا وائرس سے متاثرہ سعودی عرب اور عمان سے ملتی ہیں، تاہم اس کے باوجود یمن میں کوئی ۔بھی کورونا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

اسی طرح لبیا میں بھی 24 مارچ کی شام تک کورونا وائرس کا ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا تھا، تاہم وہاں بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح حفاظتی انتظامات شروع کردیے گئے ہیں جن کے تحت سکولوں کو بھی بند کردیا گیا ہے.اگرچہ یمن میں 24 مارچ کی شام تک کوئی بھی کورونا کا کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا تاہم یمنی عوام نے پہلے سے ہی وبا سے بچنے کے لیے حفاظتی انتظامات کرنا شروع کردیے تھے۔

رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے یمن میں ترجمان الطاف موسانی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ خانی جنگی کے شکار ملک کی انتظامیہ وبا سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ انتطامات اٹھا رہی ہے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے کے مطابق اس وقت بھی یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت اہم شہر ادن میں بھی کورونا کے ٹیسٹ کے سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں، جہاں بیک وقت ہزاروں افراد کا ٹیسٹ کیا جا سکے گا.عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک کی انتظامیہ سمیت ڈبلیو ایچ او یمن میں ہسپتالوں میں کورونا سے نمٹنے کے لیے بہتر انتظامات کر رہی ہے جب کہ دوائی ساز کمپنیاں بھی فیس ماسک اور سینیٹائزر سمیت دیگر چیزوں کی فراہمی کو یقینی بنانےکے لیے کوشاں ہیں.

رپورٹ میں میڈیکل اسٹورز عہدیداروں کا حوالہ دیتےہوئے بتایا گیا کہ ملک میں فیس ماسک سمیت دیگر چیزوں کی مانگ بڑھ گئی اور تاحال ملک میں ان چیزوں کی قلت سامنے نہیں آئی ادھر لبیا میں بھی تاحال کورونا وائرس کے کسی کیس سامنے نہ آنے پر بھی کئی ممالک اور ماہرین صحت حیران ہیں، کیوں کہ لبیا کے قریبی ممالک میں بھی کورونا کے کیس رپورٹ ہو چکے ہیں.لبیا کے ساتھ زمینی سرحدیں رکھنے والے ممالک مصر، الجزائر، سوڈان اور چاڈ میں بھی کورونا کے کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، تاہم خانہ جنگی کے ۔شکار ملک میں 24 مارچ کی شام تک کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا

خانہ جنگی کی وجہ سے لبیا میں بھی یمن کی طرح قحط سالی، بھوک اور کئی بیماریاں پھوٹتی رہتی ہیں اور وہاں بھی گزشتہ 5 سال میں کم سے کم 5 لاکھ افراد بیماریوں سے ہلاک ہوچکے ہیں.اگرچہ لبیا میں تاحال کورونا کا کیس رپورٹ نہیں ہوا، تاہم وہاں بھی حفاظتی انتظامات کے تحت تعلیمی اداروں کو بند کرنے سمیت دیگر مقامات کو بھی بند کردیا گیا ہے اور لوگوں کو کم سے کم باہر نکلنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ یمن اور لبیا کی طرح خانہ جنگی کے شمار ملک شام میں بھی دو دن قبل ہی پہلا کورونا وائرس کا کیس سامنے آیا تھا جب کہ شام کے قریبی ممالک میں کم سے کم 5 ہفتے قبل ہی کورونا وائرس کے کیسز آنا شروع ہوگئے تھے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392