دنیاکھیل

کورونا وائرس نے اولمپکس مقابلوں کو بھی جکڑ لیا، اگلے سال تک ملتوی

جدید اولمپکس کی 124 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اولمپکس گیمز کو موخر یا ملتوی کیا گیا۔

لاہور : کورونا وائرس کے باعث دنیا میں کھیلوں کے مقابلوں کا سب سے بڑا ایونٹ بھی آئندہ سال تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ آئی او سی ترجمان کا کہنا ہے کہ مقابلوں کو اگلے سال 2021ءکے سمرسیزن میں منعقد کرایا جا سکتا ہے تاہم اس کا عنوان ’اولمپکس اور پیرالمپکس ٹوکیو 2020‘ ہی برقرار رکھا جائے گا جبکہ اولمپک شعلہ بدستور جاپان میں رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی وجہ سے موجودہ پروگرام کے تحت ان مقابلوں کا انعقاد موزوں نہیں ہے، اس سے قبل آئی او سی پر گیمز کوملتوی کئے جانے کیلئے شدید دباﺅ تھا، اب دنیا بھر میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ٹوکیو اولمپکس گیمز کو ملتوی کرنے کا مشکل فیصلہ کرنا پڑگیا، جدید اولمپکس کی 124 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اولمپکس گیمز کو موخر یا ملتوی کیا گیا، حتمی فیصلے سے قبل آئی او سی اور جاپانی حکومت ایک ماہ سے باہمی مشاورت جاری رکھے ہوئے تھے،

انٹرنیشنل اولمپکس اور ٹوکیو آرگنائزنگ کمیٹی کے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیاکہ موجودہ بحرانی صورتحال میں ٹوکیو اولمپکس گیمز کو ری شیڈول کیا جائے گا تاہم اسے 2021ءکے موسم گرما سے زیادہ تاخیر کا شکار نہیں کیا جائے گا۔اولمپک گیمز اور انٹرنیشنل کمیونٹی سمیت تمام ایتھلیٹس کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہمارا مقصد ہے، اولمپک ٹارچ جاپان کے پاس ہی رہے گی اور گیمز کا عنوان اولمپکس اور پیرالمپکس ٹوکیو 2020 ہی برقرار رکھا جائے گا۔

یاد رہےکینیڈا اور آسٹریلیا پہلے ہی اولمپکس گیمز کیلئے اپنے دستے ٹوکیو نہ بھیجنے کا اعلان کرچکے تھے،برطانیہ نے بھی تائید کرتے ہوئے گیمز میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا  تھا جبکہ امریکہ کی اولمپک اور پیرالمپک کمیٹی نے بھی  ایتھلیٹس سے ملنے والی آراءکے بعد گیمز کوملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہوا تھا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392