پاکستانقانونی

کورونا وائرس خدشات،شہر میں لاک ڈاون کا دوسرا روز، پولیس متحرک

لاک ڈاون پر عملدرآمد کے لئے مختلف مقامات پر 103 ناکے لگائے گئے ہیں

 

لاہور: لاک ڈاون پر عملدرآمد کے لئے مختلف مقامات پر 103 ناکے لگائے گئے ہیں۔ ناکوں کا مقصد شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ اور غیر ضروری سفر سے باز رکھنا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ناکوں پر ابتک11438اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی جا چکی ہے۔   2647 سے زائد اشخاص کو غیر ضروری سفر سے روک کر واپس گھروں کو روانہ کیاگیا ہے۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر156 ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں۔  2910 سے زائد موٹر سائیکلز، رکشوں،کاروں اور بڑی گاڑیوں کو غیر ضروری سفر سے روکاگیا ہے۔ حفاظتی ماسک، سینٹائزر مہنگے فروخت کرنے پر 32ملزمان گرفتار،36 مقدمات درج کئے گئے۔  شہری گھر پر رہیں،محفوظ رہیں، لاک ڈاؤن کو سنجیدگی سے لیں،باشعور شہری ہونے کا  ثبوت دیں۔

لاک ڈاون کی پابندی شہریوں کی صحت کی حفاظت کی ضامن ہے۔ بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے مکمل اجتناب کریں،خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392