صحتقانونی

کورونا وائرس اور قرنطینہ مراکز پر تعینات پولیس فورس کے لئے حفاظتی اقدامات

پولیس ملازمین کے لئے قرنطینہ سنٹر ڈیوٹی کے دوران وائرس سے بچاو کی کٹ متعارف

لاہور:   تفصیلات کے مطابق اینٹی رائٹ فورس کےجوانوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی مکمل کٹ فراہم کر دی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید

کورونا وائرس سے بچاؤ کی کٹس قرنطینہ مراکز پر تعینات اینٹی رائٹ فورس استعمال کرے گی۔

تعینات جوانوں کو تیس منٹ دورانیہ میں ایک مرتبہ پانی پینے اور دیگر امور کے لئے 10 منٹ کی ریسٹ دی جائے گی۔ایس پی اینٹی رائٹ فورس عائشہ بٹ

قرنطینہ مراکز پر تعینات افسران اور جوان حفاظتی ماسک اور لباس لازمی پہنیں،احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ عائشہ بٹ

دوران ڈیوٹی طبیعت خراب یازخمی ہونے کی صورت میں 5 منٹ میں ابتدائی طبی امداد یقینی بنائی جائے گی۔ ایس پی اینٹی رائٹ فورس

تمام محرران دوران گنتی اہلکاروں کا درمیانی فاصلہ کم سے کم 3 فٹ یقینی بنائیں۔ ایس پی اینٹی رائٹ فورس

ہدایات پر عمل پیرا نہ ہونے والے اہلکاران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button