پاکستانخبریںدنیاسوشل میڈیاصحت
ٹرینڈنگ

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد18250ہو گئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افر اد کی تعداد 958 تک پہنچ گئی جبکہ 7 افراد اس سے ہلاک ہوئے

(خصوصی رپورٹ):   دنیا بھر  میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ  سے تجاوز کرگئی جبکہ مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد  ایک لاکھ سے زائد ہے۔

اس وقت اٹلی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ اٹلی میں مزید   افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 77ہو گئی۔ اٹلی میں 63 ہزار 900سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

چین میں اب کورونا کی مریضوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے تاہم 6 1افراد کی ہلاکت کے بعد چین میں اموات کی تعداد 3 ہزار 277 تک پہنچ گئی۔ چین میں مزید78 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہزار171  ہو گئی تاہم کورونا سے 73 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ بھی اس وقت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک فہرست میں تیزی سے اوپر آ رہا ہے امریکہ میں مزید 63 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 616 تک پہنچ گئی جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے اب تک صرف 295افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ امریکہ میں مزید 5 ہزار 523 افراد میں کوورنا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد49ہزار 257سے زائد ہو گئی۔

اسپین  میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اسپین میں 489 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 2800 ہو گئی۔ اسپین میں کورونا سے متاثر 3ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جرمنی میں بھی کورونا وائرس سے مزید 10 افراد ہلاک ہو گئے،  جس کے بعد کرونا  سے اموات کی تعداد 133 تک پہنچ گئی۔ایران میں کورونا وائرس سے مزید 122 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ایران میں اموات کی تعداد 1934 ہو گئی۔

کرونا  کے اعدادوشمار کے  حوالے سے   بنائے گئے  ورلڈ میٹر میں  چائنہ ، اٹلی، امریکہ،سپین،جرمنی اور ایران بالترتیب اول،دوئم،سوئم،چہارم،پنجم اور ششم پر ہےجبکہ پاکستان اس لسٹ میں 28 ویں نمبر پر موجود ہے جہاں  کرونا وئرس کی صورتحال  کو دیکھا جائے تو  یہاں بھی احتیاط کے باوجودکرونا  وائرس کے مریض بڑھ رہے ہیں۔

نئے اعدادوشمار کے مطابق  پاکستان  میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد  958 ہوگئی ہے جبکہ 24 مارچ کو ہونے والی پنجاب  میں پہلی ہلاکت کے  بعد اموات کی تعداد7 ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392