پاکستان

کورونا سے نمٹنے کیلئے ” پاکستان قومی ایمرجنسی پلان ” منظور کرلیا گیا

 

اسلام آ باد: وزارت منصوبہ بندی نے کورونا وائرس کے خلاف ” پاکستان قومی ایمرجنسی پلان ” کی منظوری دے دی ،عالمی اقتصادی ادارے مجموعی طور پر 588 ملین ڈالر فراہم کریں گے،کورونا کے مریضوں کیلئے رضا کار بھی فراہم کیے جائیں گے ،ہیلتھ ٹیمز اور طبی عملے کیلئے حفاظتی لباس بھی فراہم کیا جائے گا،ان اقدامات کیلئے ورلڈ بنک 238 ملین ڈالر ،ایشیائی ترقیاتی بینک 350 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

بدھ کووزارت منصوبہ بندی میں چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کی زیرِ صدارت کورونا وائرس پر اجلاس ہوا، اجلاس میںورلڈ بنک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرز نے شرکت کی،عالمی اقتصادی ادارے مجموعی طور پر 588 ملین ڈالر فراہم کریں گے۔ کورونا وائرس کے خلاف ” پاکستان قومی ایمرجنسی پلان ” کی منظوری دے دی گئی۔

قومی ایمرجنسی پلان کے تحت ملک بھر میں آئسولیشن رومز کے قیام کیلئے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ ملک بھر کورونا وائرس کی نگرانی کا مربوط نظام تشکیل دیا جائے گا۔ملک بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے اضافی سامان فراہم کیا جائے گا۔

کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹیلیٹرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔ہیلتھ ٹیمز اور طبی عملے کیلئے حفاظتی لباس بھی فراہم کیا جائے گا۔ان اقدامات کیلئے ورلڈ بنک 238 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک 350 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button