پاکستانسیاسیصحت

کورونا سے مقابلہ ،پنجاب میں کورونا آرڈیننس فوری نافذ کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے کورونا آرڈیننس فوری طور پر نافذ عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور :کورونا سے مقابلہ  کیلئے پنجاب میں کورونا آرڈیننس فوری نافذ کرنے کا فیصلہ ،لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کی تمام جیلوں کی اسکریننگ کی جائے گی، حکومت نے صوبے کی جیلوں کا جائزہ لیا ہے، جہاں سے جلد 3500 کے قریب قیدی رہا کردیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں موجود 800 میں سے 600 افراد کے ٹیسٹ کلیئر ہوگئے ہیں، انہیں گھروں تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہاکہ آج کابینہ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہیں کہ لیب کی سہولت کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے اور ٹیسٹ کٹس سمیت حفاظتی آلات کی کمی نہ ہونے دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392