دنیاکورونا وائرس

کورونا، دنیا بھر میں 4 لاکھ 62 ہزار اموات، 87 لاکھ 57 ہزارمریض

عالمی طاقتیں کرونا پر قابو نہ پاسکیں, بے قابو وائرس چار لاکھ 62ہزار زندگیاں نگل چکا، 87لاکھ 57ہزار مریض ہوگئے.

 

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 87 لاکھ 57 ہزار ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 45 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 793 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 36 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 22 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ  69 ہزار سے بڑھ گئی۔

بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار9 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 55 ہزار 209 کیسز رجسٹرڈ کیے گئے۔

صرف 24 گھنٹوں میں 55 ہزار کیسز سامنے آنے کے بعد برازیل امریکہ کے بعد 10 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 49 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ  38 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 4 سو سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ  سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 5 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button