پاکستان

کنٹرول لائن پر فائرنگ، بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

کنٹرول لائن پر فائرنگ، بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی، پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا.

 

ترجمان کے مطابق 20 جون کو ایل او سی کے حاجی پیر اور بڈوری سیکٹروں میں بھارتی قابض فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی گئی۔

ترجمان کے مطابق رواں برس بھارت اب تک جنگ بندی کی 1440 مرتبہ خلاف ورزیاں کر چکا ہے جس دوران 13 نہتے شہری شہید اور 104 شدید زخمی ہوئے۔ بھارتی فورسز ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر مسلسل معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ بھارت اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے،ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کو ایل او سی کی معائنے کی اجازت دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button