پاکستان

کرپشن کے ٹڈی دل پاکستان کی بنیادوں کوکھا چکےہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

پاکستان کوآگے لےجانے کاواحد راستہ ہرسطح سےکرپشن کاخاتمہ ہے، عثمان بزدار

 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کرپشن کے ٹڈی دل پاکستان کی بنیادوں کوکھا چکےہیں، سابق ادوارمیں یہ ٹڈی دل پاکستان کی جڑوں کوکھوکھلا کرتےرہے، ماضی کےکرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کی داستانیں بچےبچےکی زبان پرہیں، پاکستان کوآگےلےجاناکاواحد راستہ ہرسطح سےکرپشن کاخاتمہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرپشن کے ‘ٹڈی دل’ پاکستان کی بنیادوں کو کھا چکے ہیں، سابق ادوار میں یہ ‘ٹڈی دل’ پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرتے رہے،لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کی داستانیں آج بچے بچے کی زبان پر ہیں، ماضی کی حکومتوں کی کرپشن کے باعث عوام بنیادی سہولتوں سے محروم رہے، پاکستان کو آگے لے جانا کا واحد راستہ ہر سطح سے کرپشن کا خاتمہ ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کیا ہے، کرپشن کا خاتمہ ہماری حکومت کا سرفہرست ایجنڈا ہے، کرپٹ عناصر کے بے لاگ احتساب سے ہی پاکستان اپنی اصل منزل حاصل کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button