خبریں

کرونا کے پھیلنے کا خدشہ، پنجاب کے تعلیمی ادارے 31مئی تک بند

قبل ازوقت موسم گرما کی چھٹیوں میں بچوں سے آدھی فیس لی جائے گی جبکہ اساتذہ کو تنخواہیں مکمل دی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار کی جانب سے صوبے بھر کے تعلمی اداروں میں قبل از وقت تعطیلا ت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلمی اداروں میں تعطیلات وقت سے پہلے دی جائیں گی ۔

اعلانیہ میں بتایا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رہیں گے۔ اس دورانئے میں بچوں کی فیس آدھی لی جائے گی جبکہ اساتذہ کو پوری تنخواہ دی جائے گی۔ یہ فیصلہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے جس کی منظوری خود عثمان بزدار نے دی ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائر س کے بڑھتے ہوئے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سے پہلے پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جس پر آج سے عمل کیاجا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392