دنیاصحت

کرونا کے متعلق اصل حقائق، عالمی ادارہ صحت نے وٹس ایپ چیٹ بوٹ بنادیا

عالمی ادارہ صحت نے کویڈ 19 یعنی کرونا وائرس کے بارے صحیح معلومات فراہم کرنے کیلئے یہ چیٹ بوٹ بنایا ہے۔

ویب نیوز: دنیا بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اسی طرح وبائی مرض سے متعلق غلط معلومات بھی۔ اس آزمائش کے وقت میں جہاں آپ اپنی مقامی حکومتوں کے محکمہ صحت کے قابل اعتماد ذرائع پر بھروسہ کررہے ہیں وہی عالمی ادارہ صحت نے بھی بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وٹس ایپ پر صحیح معلومات کی فراہمی کیلئے چیٹ بوٹ بنادیا ہے۔

آسانی سے اور موثر انداز میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کے لئے ، ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے بارے میں واٹس ایپ پر ایک سرکاری چینل لانچ کیا ہے۔ جس کا استعمال انتہائی آسان ہے مگر اسکے لیے 2اہم مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

 اپنے فون پر واٹس ایپ کھولیں۔

اپنے موبائل میں یہ نمبر +41 79 893 18 92 اور  کے ساتھ چیٹ کر کے اصل حقائق جان سکتے ہیں۔  

فی الحال ، یہ چیٹ بوٹ آپ کو پوری دنیا میں اس بیماری سے متاثرہ مریضوں کے صحیح اعداوشمار بتانے، اس وبائی مرض سے اپنے آپ کو بچانے کے طریقوں کے متعلق بتانے، کرونا کے کسی بھی قسم کے سوال کے جواب کو جاننے، افواہوں کے سیلاب میں خرافات کی تصدیق کرنے، سفری مشورے فراہم کرنے اور صحت کی تنظیم کی تازہ ترین خبروں سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کررہی ہے۔

اگرچہ عالمی ادارہ صحت کے پاس COVID-19 کے لئے ایک وسیع ویب سائٹ موجود ہے لیکن واٹس ایپ 2 ارب سے زیادہ افراد تک پہنچنے کا آسان ترین طریقہ ہے۔ اس کے علاوہ بہت سارے لوگوں کے پاس اس وائرس کے پھیلنے سے متعلق بنیادی معلومات ابتک نہیں پہنچ سکی اسی لیے ان تک واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے پہنچ کر موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک قابلِ اعتماد معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔

دوسری طرف ، کلاؤڈ مواصلات کے پلیٹ فارم ، ٹویلیئو نے اعلان کیا ہے کہ اس نے صحت کی تنظیموں کے لئے ایک مفت بوٹ تعمیر کیا ہے۔

سے متعلق عمومی سوالنامہ موجود ہے۔COVID-19 جس میں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button