تفریحدلچسپ خبریںسوشل میڈیاشوبزشوبز کی خبریں

کرونا وائرس میں گھر پر مقید کترینہ ، اپنے قرنطینہ کو جھاڑو لگانے پر مجبور

لا تعداد فینز کے دلوں کی دھڑکن اور بالی ووڈ کی مہنگی ترین ہیروین کترینہ کرونا وائرس کے باعث گھر کے جھاڑو پونچھے خود کرنے پر مجبور ہو گئی ۔

ویب نیوز : وہ تمام لوگ جن  کو   فلم نگری میں  پوجا جاتا ہے،وہ  جب عام  گھریلو کام بھی کریں تو خبروں کی زینت بن جاتے  ہیں۔ لا تعداد فینز کے دلوں کی دھڑکن بالی ووڈ کی مہنگی ترین ہیروین کترینہ کیف بھی گھر کے جھاڑو پونچھے خود کرنے پر مجبور ہو چکی ہیں۔

کترینہ ہر روز ویڈیو شیئرز کر کے بتا رہی ہیں کہ وہ قرنطینہ کے دوران گھر میں کیا کیا کر رہی ہیں۔ اور اس حوالے سے انہیں یوں دیکھ کر مداحوں کے مختلف رد عمل سامنے آرہے ہیں۔ کوئی اسے خود کو خدا سمجھنے والوں کو خدا کی مار کہہ رہا ہے تو کوئی اسے دلچسپی کے پیرائے میں دیکھ رہا ہے۔

اداکارہ کی  انسٹا گرام پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ جھاڑو لگا کر گھر کی صفائی کر رہی ہیں جسے وہ صحت کے لیے اچھا قرار دیتی ہیں۔ ساتھ ہی دوسری ویڈیو میں وہ برتن دھوتی نظر آرہی ہیں اور اس کے بھی فوائد گنوا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392