پاکستانسوشل میڈیاکھیل

کرونا وائرس سے متاثر ہ مزدورطبقے کیلئے شاہد آفریدی میدان میں آگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مزدور طبقے کا روزگار متاثر ہونے پر راشن کا انتظام کردیا۔

لاہور(کینز سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  شاہد آفریدی نے کرونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں میں راشن کی تقسیم شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  اپنے ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ ہم ايک اچھی قوم بن کر دکھائيں، لوگوں کی مدد کريں اور اسلام کے اصولوں پر عمل کريں۔ ملک میں اس وقت مشکل حالات ہیں اور 20 فیصد طبقے نے اپنے گھروں میں راشن جمع کرنا شروع کر دیا ہے جب کہ اشیاء مہنگی ہونے کی وجہ سے غریب طبقے کےلیے سامان کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔

سابق کپتان نے مزید  کہا کہ کورونا وائرس کے باعث مزدور طبقے کا روزگار متاثر ہوگیا ہے جن کےلیے راشن کا انتظام کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392