دنیا

کرونا منہ زور، دنیا بھر میں 10 ہزار سے زائد اموات

اٹلی اور سپین میں حالات کنٹرول سے باہر،، روس میں ایک زندگی کا چراغ گُل

 

کرونا 180ممالک میں پہنچ گیا. منہ زور وائرس 10ہزار زندگیاں نگل گیا. دو لاکھ پچیس ہزار 237افراد متاثر، روس میں بھی ایک زندگی کا چراغ گُل، ایران میں صورتحال تشویشناک ہر دس منٹ بعد ایک ہلاکت، تعداد ایک ہزار 284ہوگئی، یورپ میں چوبیس گھنٹوں مین 712ہلاکتیں، اٹلی اور سپین میں حالات کنٹرول سے باہر ہوگئے ہیں.

کرونا وائرس نے 180ممالک میں تباہی مچا دی. ایران میں صورتحال تشویشناک ہوگئی. ہر دس منٹ بعد ایک ہلاکت ہونے لگی۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 149اموات کی تصدیق ہوگئی۔  ایران میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 284تک پہنچ گئے۔  ساڑھے اٹھارہ ہزار افراد متاثر ہیں،،یورپ میں ایک روز کے دوران 712ہلاکتیں رپورٹ ہوئی، جس سے تعداد چار ہزار ایک سو 34ہوگئی۔ جبکہ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ اٹلی اور سپین سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہیں۔

چین میں آج کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، جنوبی کوریا اور بلجیم میں سات، انڈونیشیا میں چھ اورامریکا میں پانچ ہلاکتیں ہوئیں۔ جرمنی،جاپان اور سوئٹزرلینڈ میں 3،3، الجیریا،بلغاریہ، ارجنٹینا، کروشیا، میکسیکو، روس اور یونان میں 1،1 اموات ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button