دنیاسیاسی

کرونا سے بچاؤ، نریندر مودی نے “جنتاکرفیو” لگانے کا اعلان کردیا

نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 22مارچ کو صبح سے رات تک گھر سے نہ نکلیں۔

ویب نیوز: غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور اس سے نمٹنے کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی عوام اتوار کے روز صبح 7 سے لیکر شام 9 بجے تک گھروں سے نہ نکلیں۔

22مارچ کو “جنتاکرفیو” لگانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز تمام شہری گھروں میں رہیں اور اشد ضرورت کے تحت ہی باہر نکلیں، جب کہ بچے اور 60 سال سے زائد العمر افراد چند ہفتوں تک گھروں تک محدود رہیں کیوں کہ ہم نے کورونا وائرس سے خود کو احتیاط کیساتھ بچانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button