پاکستانکورونا وائرس

کرونا بے قابو، پاکستان میں 24گھنٹوں میں مزید 136اموات

پاکستان میں کرونا سے ہلاکتیں تین ہزار سے بڑھ گئیں۔ چوبیس گھنٹوں میں 136مریض انتقال کر گئے،اموات کی تعداد تین ہزار 229ہوگئی۔

 

پاکستان میں کرونا نے چوبیس گھنٹوں میں مزید  136 مریضوں کی زندگی نگل لی، سندھ میں 964، پنجاب میں ایک ہزار 265، خیبرپختونخوا میں 773، بلوچستان میں 99، گلگت بلتستان میں اٹھارہ، آزادکشمیر میں پندرہ اور اسلام آباد میں 95 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

 چوبیس گھنٹوں میں مزید چار ہزار 944افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 65ہزار 62 ہوگئی، پنجاب میں 61 ہزار 678، سندھ میں 62 ہزار 269، خیبرپختونخوا میں 20ہزار182،، بلوچستان میں آٹھ ہزار 998، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 225،، اسلام آباد نو ہزار 941، آزادکشمیر میں 769مریض ہوچکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button