پاکستان

کراچی: پی آئی اے حادثہ، وزیراعظم کو رپورٹ آج پیش کی جائے گی

کراچی پی آئی اے حادثے پر وزیراعظم کو رپورٹ آج پیش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کریں گے۔

وفاقی برائے ہوا بازی غلام سرور پی آئی اے طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کریں گے،وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر غلام سرور سے تحقیقاتی رپورٹ کی بابت استفسار کیا تھا، جس پر وفاقی وزیر غلام سرور نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ آج پیرکو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردیں گے

عید الفطر کی مناسبت سے خصوصی طور پر چلائی جانے والی پی آئی اے کی پرواز نے لاہور سے دوپہر ایک بجکر دس منٹ پر اڑان بھری تھی اور اپنے مقررہ وقت پر کراچی پہنچ گئی تھی لیکن لینڈنگ سے چند لمحے قبل جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متصل علاقے ماڈل ٹاؤن میں گر کر تباہ ہو گئی تھی

پی آئی اے طیارہ حادثے میں دو مسافر خوش قسمتی سے محفوظ رہے تھے جب کہ باقی دیگر تمام مسافر بمعہ اسٹاف اس المناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button