جرائمقانونی

کراچی: پولیس کو کئی ہفتوں بعد اسٹریٹ کرمنل کا تحفہ مل گیا

ملیر شادمان میں موبائل چھیننے والا ملزم شہری کے بلاک کا نشانہ بن گیا

 

کراچی: لاک ڈاؤن کے باوجود بے خوف اسٹریٹ کرمنل واردات کو نکل پڑا۔ ملزم گلی میں موجود شخص سے  بلا خوف و خطر موبائل چھین رہا تھا۔ پڑوسی نے اپنی چھت سے واردات کا مظارہ کیا اور واردات کرکے فرار ہونے والا ملزم چھت پر موجود پڑوسی کا نشانہ بن گیا۔

نشانے باز پڑوسی نے ملزم کے سر پر بلاک دے مارا۔  بلاک لگنے سے ملزم زخمی ہو کر گلی میں گرپڑا۔ زخمی ملزم کو علاقہ مکینوں نے دھلائی کے بعد سعودآباد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button