قانونی

کراچی میں کرونا وائرس کا خوف بھی معصوموں کی جانیں لینے لگا

فیملی کو کرونا سے بچانے کے لئے کشمیر کالونی کے رہائشی نے خودکشی کرلی

 

کراچی: گزشتہ روز کشمیر کالونی کے رہائشی سرفراز نے گلے میں پھندا لگایا اور چھت سے جھول گیا۔ سرفراز دو چھوٹی بچیوں کا باپ تھا جس کے تیسرے بچے کی ولادت قریب تھی۔ سرفراز کئی دن سے کھانسی، نزلہ اور زکام کے مرض میں مبتلا تھا۔ مقامی کسی عطائی ڈاکٹر نے سرفراز میں کرونا وائرس کے موجودگی بیان کی تھی۔ ڈاکٹر نے سرفراز کو ڈرا رکھا تھا کہ انتظامیہ تمہیں فیملی سے دور پھنک دے گی۔ سرفراز نے کئی دنوں سے خود کو فیملی سے دور رکھا ہوا تھا۔ سرفراز اپنی بیوی اور دونوں بچیوں کو بھی اپنے قریب آنے نہیں دے رہا تھا۔

سرفراز نے اپنی معمولی بیماری کو اپنی فیملی سے چھپا رکھا تھا۔ سرفراز خود سے آسولیشن میں چلا گیا تھا جو فیملی کو اس مرض سے بچانا چاہتا تھا۔ پریشانی کی حالت میں سرفراز نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ سرفراز ایک پیٹرول پمپ پر کام کرتا تھا لاک ڈاون کی وجہ سے ملازمت پر جانے سے قاصر تھا۔ سرفراز کا گزر بسر انتہائی مشکل سے ہوا رہا تھا اور علاج میں بھاری رقم لگ جانے کا ڈر تھا جس کی وجہ سے سرفراز نے موت کو گلے لگا لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button