دنیا

کالعدم تنظیم کے نئے سربراہ کا نام بھی امریکی بلیک لسٹ میں شامل

امریکہ نے المولی کے سر کی قیمت 5 ملین ڈالر مقرر کر رکھی ہے

 

امریکا نے کالعدم تنظیم کے نئے سربراہ عامر محمد عبدالرحمان المولی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا امریکہ نے المولی کے سر کی قیمت 5 ملین ڈالر مقررہ کررکھی ہے۔

 امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ اکتوبر میں امریکی کمانڈوز کی ایک کارروائی میں ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد المولی کو اس دہشت گرد گروہ کا نیا سربراہ بنایا گیا۔ امریکی حکام اعتراف کرتے ہیں کہ وہ المولی سے متعلق زیادہ معلومات کے حامل نہیں ہیں۔ المولی ماضی میں عراق میں القاعدہ کے لیے کام کر چکا ہے.

پومپیو نے کہاالمولی  اقلیت کے خلاف تشدد کے واقعات میں بھی ملوث رہا ہے۔2001 کے دہشت گردانہ واقعات میں ملوث ہونے کے الزام پر امریکا نے پہلے ہی المولی کے سر کی قیمت 5 ملین ڈالر مقرر کر رکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button