سوشل میڈیاشوبز

ڈی جے براوو بھی پیچھے نہ رہے اور عالمی وبا کورونا وائرس پرگانا بنا ڈالا

ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر براوو نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنا گانا جاری کر دیا

 

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیون براوو کھیل کے میدان کے علاوہ موسیقی کے میدان میں بھی جانے جاتے انہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق اپنا گانا ریلیز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطباق ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈ کرکٹر اور گلوکار ڈیوین براوو نے کورونا وائرس کے خلاف ایک گانا تیار کیا ہے جس میں انہوں نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کی ہے۔

گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پرگانے کی ویڈیو پوسٹ کی اور کہا کہ ’’ہم ہار نہیں مانیں گے، اس وبا کے پھیلنے کے ساتھ ہی میری دعائیں آپ تمام لوگوں کے ساتھ ہیں، چلیں اس کا مل کر مقابلہ کریں۔

اس گانے میں ڈیوین براوو لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں، اپنے گھروں میں رہیں اور سماجی دوری اختیار کریں۔

اس سے قبل دیگر ممالک کی جانب سے کورونا میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی مختلف ویڈیو ریلیز کی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا کے خلاف لڑنے میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کا کردار صفِ اول کے سپاہیوں کا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button