حیرت انگیزدلچسپ خبریںسوشل میڈیاصحت

ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مہم جاری

ملک میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن سپاہی بننے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 27 مارچ کو شام 6 بجے سفید پرچم لہرائے جائیں گے۔

کراچی : کرونا کے خلاف جنگ میں کام کرنے والوں ڈاکٹروں کو سلام پیش کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر مہم جاری ہے  اور  27 مارچ کو شام چھ بجے گھروں کی چھتوں پر سفید جھنڈے لہرا کر ڈاکٹرز کے ساتھ  اظہار یکجہتی  کی جائے گی۔

قبل ازیں کورونا وائرس کیخلاف دن رات ایک کرنے والے ڈاکٹروں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اہلکاروں سے کہاہے کہ شہر میں جہاں جہاں پولیس کے ناکے لگے ہیں اگر اس دوران وہاں ڈاکٹرز یا پیرا میڈیکل اسٹاف آتا ہے تو پولیس اہلکار و افسران انہیں دیکھ کر سلیوٹ کریں۔ کیونکہ یہ ڈاکٹرزاور طبی عملہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کورونا وائرس کی وباء کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں اس لیے یہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

پولیس اہلکاروں نے افسران کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کلفٹن کے علاقے بوٹ بیسن کے قریب ایک ڈاکٹر کو سلیوٹ کیا جسے دیکھ کر ڈاکٹر نے پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا.

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مریضوں کے علاج کے دوران گلگت بلتستان میں ایک ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا ہے جبکہ سکھر قرنطینہ میں تعینات ایک ڈاکٹر میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392