پاکستانخبریںکاروبار

ڈالر نے ایک بار پھر روپے کو پٹخ دیا ، 162 روپے پر پہنچ گیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ، ڈالر کی نئی قیمت 162 روپے ہوگئی۔

کراچی ( کینز  بزنس نیوز)  کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا کر رکھ دی ہے۔کورونا کی وجہ سے جہاں اب تک ہزاروں اموات ہو چکی ہیں وہیں مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا ہےاور اب پاکستان میں ڈالر بھی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر3 روپے کے اضافے کے بعد 162 روپے کی سطح پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ساڑھے تین روپے مہنگا ہوکر 161 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر158 روپے 93 پیسے ہوا تھا۔واضح رہے کہ جب سے پی ٹی آئی حکومت اقتدار میں آئی ہے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہی دیکھنے میں آیاہے۔ گزشتہ سال سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔

گزشتہ سال ڈالر کی قیمت میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ ڈالر اپریل میں ایک دم سے141 روپے سے150 پر چلا گیا۔ پاکستان کی تاریخ میں ڈالر کی سب سے زیادہ قیمت بھی گزشتہ سال میں لگی جس میں مئی میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح پر چلا گیا۔ ڈالر151 روپے میں فروخت ہوا جبکہ جون میں ڈالر نے پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ قیمت 164 تک بھی چھلانگ ماری۔یہ قیمت پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین قیمت ہے۔گزشتہ سال جولائی میں ڈالر نے اڑان کم کی اور ڈالر160روپے کی قیمت پر آگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں روپے نے ڈالر کا جم کر مقابلہ کیا اور اگست میں ڈالر 157 میں فروخت ہوا جب کہ ستمبر میں ڈالر156 روپے میں فروخت ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392