دنیا

چین کے موثر اقدامات، کرونا وائرس پر قابو پا لیا

چین میں 70ہزار مریض صحتیاب، زیرعلاج مریض چند ہزار رہ گئے

چین نے مؤثر اقدامات کے ذریعے کرونا وائرس پر قابو پالیا، چین میں بدلتی ہوئی صورتحال واضح مثال ہے، چالیس روز کے دوران 80ہزار کیس رپورٹ ہوئے،بروقت انتظامات کے باعث چودہ روز میں تعداد صرف ایک ہزار رہ گئی۔

 دنیا کے ہر کونے میں مہلک وائرس پہنچ گیا، چین کے صوبے ووہان سے چلنے والی وبا آہستہ آہستہ پڑوسی اور دیگر ممالک سے دوسرے براعظموں تک پہنچی، دنیا اس وقت کرونا جیسی خطرناک وبا میں مبتلا ہے.

مگر چین نے مہلک بیماری پر چند ہفتوں میں قابو پا کر ایک نئی مثال قائم کردی ہے۔دو ہفتوں کے اندر چین نے چودہ عارضی ہسپتال بنا ڈالے، 46مزید ہسپتالوں کو کرونا کے مریضوں کے لئے مختص کردیا۔ وائرس کے خلاف جنگ میں تین ہزار سے زائد میڈیکل عملہ بھی متاثر ہوا، متعدد افراد نے اپنی جان بھی قربان کردی۔ دوسری طرف طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ وائرس کے اثرات بتدریج کم ہوجائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button