پاکستانسیاسی

چوہدری برادران کے خلاف کسی نئی انکوائری کا حکم نہیں دیا، نیب

معمول کی انکوائری پرانے مقدمات میں قانون کے مطابق جاری ہے، نیب

 

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چوہدری برادران کے مبینہ مقدمات کے باعث نیب مخالف پروپیگنڈا جاری ہے اور یہ امر انتہائی حیران کن اور باعث تشویش ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے ان مقدمات پر تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ معمول کی انکوائری پرانے مقدمات میں قانون کے مطابق جاری ہے۔ پرانے مقدمات کو غیرمعینہ مدت تک الماریوں کی زینت نہیں بنایا جاسکتا۔

اعلامیہ کے مطابق نیب انسداد بدعنوانی کا ایک قومی ادارہ ہے۔ نیب کا تعلق کسی جماعت سے ہے اور نہ ہی کسی فردسے۔ نیب کے افسران کا تعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے اور نیب کے قانون کے مطابق ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button