کھیل

پی ایس ایل میں شامل کسی کھلاڑی کو کرونا نہیں ہوا، پی سی بی

تمام 128کھلاریوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ

 

پی سی بی نے پی ایس ایل میں شریک تمام 128کھلاڑیوں کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کر دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 2020میں شریک 128کھلاڑیوں، سپورٹ سٹاف اراکین، میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز اور ٹیم مالکان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے۔ پی سی بی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی ساکھ کے لیے ضروری تھا کہ ایونٹ کے اختتامی مرحلے تک شرکت کرنے والے کھلاڑیوں، سپورٹ سٹاف اراکین، میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز اور ٹیم مالکان کے ٹیسٹ منفی آتے، تمام کھلاڑی، میچ آفیشلز محفوظ اور تندرست ہیں، وہ بغیر کسی خدشہ کے ایک بار پھر اپنے اہلخانہ کا حصہ بن گئے ہیں۔

وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی اپنے ملازمین کے مکمل تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتا رہے گا۔  دعاگو ہیں کہ حالات جلد معمول پر آئیں اور خواہش ہے کہ ہم جلد میدانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد دیکھ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button