خبریں

پٹرول بحران، وزیراعظم کا ذمہ داروں کی گرفتاری کا حکم

وزیراعظم عمران خان کو پٹرول بحران کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ عمران خان نے پٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی ‏کی ہدایت کرتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار اور ذخیرہ شدہ پٹرول جبری طور پر ‏مارکیٹ میں سپلائی کرنے کا حکم دے دیا۔

 

اوگرا نے پٹرول بحران کی ‏ذمہ داری پیٹرولیم ڈویژن پر عائد کر دی۔ رپورٹ کے مطابق نو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جان بوجھ کر بحران پیدا کیا، ڈی جی آئل ‏ڈٓاکٹر شفیع آفریدی اور پٹرولیم ڈویژن افسران اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ‏رہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پٹرول بحران کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، بحران میں ‏ملوث کمپنیوں کے لائسنس معطل اور منسوخ کیے جائیں، تمام ائل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اکیس دن کا ذخیرہ یقینی بنانے کا پابند کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button